صباقمر کی فلم کملی کا پوسٹر جاری، ٹیزرجلد ریلیز ہوگا
ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم میں صبا قمر نوآموزادکار حمزہ خواجہ کے مدمقابل نظر آئیں گی
اداکارہ صبا قمر نے اپنی نئی فلم کملی کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے ٹیزر جلد ریلیز ہونے کی خوشخبری سنادی۔
ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم میں صبا قمر نوآموزادکار حمزہ خواجہ کے مدمقابل نظر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیے
سجل علی اور احد رضا میر کی زندگی میں کس اداکارہ نے زہرگھولا؟
ہانیہ عامر اور مریم اورنگزیب کو سرعام ہراسانی کا سامنا
اداکارہ صباقمر نے اپنی نئی فلم کملی کا پوسٹر انسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اور محبت کھل گئی،سنہری ، شاندار،دیوانہ وار۔ سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں صبا قمر اور حمزہ خواجہ کے علاوہ ثانیہ سعید،نمرا بچہ اور عمیر رانا بھی جلوہ گر ہوں گے۔
View this post on Instagram
اداکارہ صبا قمر نے حالیہ دنوں ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ مجھے اپنی نئی فلموں کملی اور گھبرانا نہیں کا شدت سے انتظار ہے، خاص طو رپر کملی کا پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ کوئی نہ کوئی پراجیکٹ ایسا ضرور ہوتا ہے جس میں کردار نبھا کر آپ کو خوشی اور اطمینان محسوس ہوتا ہے اور شاید فلم کملی میں نبھایا گیا کردار بھی ایسا ہی ہے جس کے بارے میں سوچتی ہوں تو خوشی اور اطمینان ملتا ہے۔
صبا قمر نے کہا کہ فلم کملی میں کوئی میک اپ نہیں کیا اور میں اس میں بہت کم بولی ہوں، میرا پانی کے اندر شوٹ تھا، اتنی اذیت میں نے اپنے کیریئر میں نہیں دیکھی، کملی میرے دل کے بہت قریب ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ پراجیکٹ میرے پرستاروں کو ضرور پسند آئے گا۔