بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین 4000 رنز بنانے والے پہلے ایشین بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے یہ سنگ میل 82ویں میچ حاصل کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ منگل کے روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے بابر اعظم نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز مکمل کیے ، اور اس طرح وہ تیز ترین 4000 رنز بنانے والے پہلے ایشین بلے باز بن گئے ہیں۔

27 سالہ بلے باز بابر اعظم نے یہ سنگ میل لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے پہلے ون ڈے کے دوران اس وقت حاصل کیا جب انہوں نے اپنی اننگز کا 15 واں رن مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پہلا ون ڈے، آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستانی شاہینوں کو 88 رنز سے شکست

حیران ہوں کہ ٹوئٹر پر کیوں ٹرینڈ کررہا ہوں؟ وسیم اکرم

بابر اعظم نے 4000 رنز کا ہدف اپنے کیریئر کے 82ویں میچ میں حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کے پاس تھا۔ ہاشم آملہ نے یہ تاریخی اعزاز اپنے کیریئر کے 81ویں میچ میں حاصل کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بابر اعظم 100 سے کم اننگز میں 4000 ون ڈے رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف نے 110 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 4000 ہزار بنانے کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

بابر اعظم نے 3000 ہزار 66 اننگز میں مکمل کیے تھے جبکہ 4000 ہزار کا سنگ میل انہوں نے صرف مزید 14 میچز کھیل کر حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے جنہوں نے 3 ہزار سے 4 ہزار کا ہدف صرف 12 میچز میں حاصل کیا تھا۔

مجموعی طور پر بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں 4000 رنز بنانے والے پاکستان کے 15ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر