میزبان کو طمانچہ مارنے پر ول اسمتھ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
شیرف ڈپارٹمنٹ کے افسران کو کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے والے اداکار ول اسمتھ کے گھر پر دیکھا گیا۔

آسکر ایوارڈ کی تقریب میں میزبان کرس راک کو طمانچہ مارنے پر اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نےہالی وڈکے معروف اداکار ول اسمتھ کے خلاف "انضباطی کارروائی شروع کردی ہے ” گذشتہ روز جاری کردہ بیان میں بورڈ آف گورنرزکے اعلان کیا ہے کہ اسمتھ کے خلاف تادیبی کارروائی بدسلوکی ،دھمکی آمیز رویہ اوراکیڈمی کی سالمیت کو نقصان پہنچانے پر شروع کی گئی ہے ۔
جاری کردہ بیان میں کامیڈین کرس راک سے واقع پر معذرت کرتے ہوئے کہ ان کی جانب سے ردعمل نا دینے پر شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے ۔، بیان میں بتایا گیا ہے کی ول اسمتھ کے خلاف بورڈ کا اجلاس 18 اپریل کو منعقد کیا جائے گا جس میں اداکار کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا ، جس میں ان کی فلموں سے معطلی سمیت دیگر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ نادیہ حسین نے ول اسمتھ کے تھپڑ کو درست قرار دیدیا
آسکر کی تقریب میں اہلیہ کا مذاق اڑانے پر اداکار ول اسمتھ نے میزبان کو تھپڑ مار دیا
دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں شیرف ڈپارٹمنٹ کے افسران کو کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے والے اداکارول اسمتھ کے گھر پر دیکھا گیا۔ اس حوالے سے ترجمان لاس اینجلیس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ یہ ول اسمتھ کے گھر کے آس پاس ڈرون کی تلاش میں یونٹ کو وہاں بھیجا گیا تھا۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ان کے پاس یہ اطلاع آئی تھی کہ ول اسمتھ کے گھر کے قریبی علاقے میں کسی ڈرون کو دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اتوار کو 94 ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب کےد وران اداکار نے میزبان کرس راک کو اسٹیج پر اس وقت تھپڑ رسید کیا جب وہ ان کی اہلیہ کےحوالے سے نامناسب مذاق کررہے تھے ، ول اسمتھ نے تقریب کے دوران میزبان کو طمانچہ رسید کردیا تھا ۔









