فیفا ورلڈکپ کوالیفائر : مصر کی سینیگال میں ٹیم پر نسل پرستانہ حملوں کی شکایت

سینیگال کے تماشائیوں کو مصری کھلاڑیوں پر لیزر لائٹ مارنےاور نسل پرستانہ حملے کرے پرسوشل میڈیا پر  شدید تنقید کا سامنا

مصر نے سینیگال میں فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں اپنے کھلاڑیوں پر نسل پرستانہ حملوں اور دھمکیوں کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے  ہوئے  فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) اور کنفیڈریشن آف افریکن فٹبال (سی اے ایف) کو باضابطہ شکایت  درج کرادی۔

سینیگال نےمنگل کو  فیفا ورلڈکپ کے اہم کوالیفائی میچ میں مصر کوپنالٹی شوٹ آؤٹ پر 1-3 سے شکست دیکر آئندہ سال قطر میں ہونے والے فٹبال کے عالمی مقابلے سے باہر کردیا تھا تاہم سینیگال کے تماشائیوں کو مصری کھلاڑیوں پر لیزر لائٹ مارنےاور نسل پرستانہ حملے کرے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دوسرا ون ڈے : پاکستانی شاہین آسٹریلوی کینگروز سے پنجہ آزمائی کے لیے تیار

بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین 4000 رنز بنانے والے پہلے ایشین بن گئے

مصری فٹبال ایسوسی ایشن نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) اور کنفیڈریشن آف افریقن فٹبال(سی اے ایف)کو باضابطہ درج کرائی گئی  شکایت  میں کہا گیا ہے کہ سینیگال کے خلاف ورلڈ کپ پلے آف میں نسل پرستانہ حملوں اور دھمکیوں میں محمد صلاح کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ۔

لیورپول کے فارورڈ اور مصری ٹیم کے کپتان محمد صلاح نے شوٹ آؤٹ  کے دوران ایک اہم پنالٹی مس کردی تھی تاہم کک مارنے سے قبل محمد صلاح کے چہرے پر لیزر لائٹس ماری گئی تھیں ۔ محمد صلاح کی جانب پنالٹی کک ضائع کیے جانے کے فوری بعد ان کے  کلب کے ساتھی ساڈیو مانے نے گیند کو کامیابی سے گول پوسٹ میں پہنچا کر اپنی قومی ٹیم سینیگال کو ورلڈکپ کھیلنے کا اہل بنادیا۔

مصری فٹبال ایسوسی ایشن نے دعویٰ  کیا ہے کہ ڈاکار میں میچ سے قبل ان کی ٹیم کی  بس پر پتھروں اور بوتلوں سے حملہ کیا گیا، اس نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ثبوت کے طور پر متعدد تصاویر پوسٹ کیں۔ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ مصری حکام  میچ کے نتیجے کیخلاف  بھی اپیل کریں گے یا نہیں۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ لیزرزلائٹس نے  صلاح کوپنالٹی شوٹ سے پہلے بری طرح متاثر کیا ہو گا۔

مصری فٹبال ایسوسی ایشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کی قومی ٹیم بالخصوص محمد صلاح کو اسٹینڈز میں موجود تماشائیوں نے نازیبا  اشاروں  کے ساتھ نسل پرستانہ جملوں کا نشانہ بھی بنایا ۔

View this post on Instagram

A post shared by EFA (@efasocial)

بیان میں کہا گیا ہے کہ وارم اپ کے دوران تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر بوتلیں اور پتھر پھینک کر انہیں ڈرایا۔ مصری گروپ کی بسوں کو بھی حملوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے اور کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے۔ شکایت  کے ساتھ  تصاویراور وڈیوزبھی بطور ثبوت پیش کی گئی ہیں ۔

قاہرہ میں کھیلے گئے  پہلے مرحلے میں مصر نے  1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی جس  کے بعد گزشتہ روز سینیگال میں کھیلے گئے دوسرے مرحلے سینیگال کے بولے دیا نے میچ کے آغاز پر گول کر کے مجموعی اسکور برابر کر دیا جو مقررہ 90منٹ اور اضافی 30 منٹ میں بھی برابر رہا۔

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں شوٹ آؤٹ  کے اعصاب شکن  مرحلے کے آغاز میں دونوں ٹیموں نے 4 شوٹ  ضائع کیں جن میں دونوں کپتانوں کالیڈو کولیبالی اور صلاح کی ایک ایک شوٹ بھی شامل تھی۔ساڈیو مانے نے گزشتہ ماہ افریقہ کپ آف نیشنز کے فائنل  کی کارکردگی دہراتے ہوئے صلاح کی مس ہونے والی شوٹ کے فوری بعد گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔

میچ کے دوران مصری کھلاڑیوں کے چہروں پر تماشائیوں کی جانب  لیزر لائٹس مارنے کے عمل  پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے

متعلقہ تحاریر