منشا پاشا اور جبران ناصر سے مداحوں کے دلچسپ سوال
منشا پاشا نے اپنے خاوند کے ہمراہ اداکارہ مریم نفیس کی شادی میں لی گئی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے سوال کیے نئے مہمان کب آرہے ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی پُرکشش ترین اداکارہ منشا پاشا نے اپنے خاوند جبران ناصر کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
یہ تصویر مریم نفیس کی شادی کی تقریب میں لی گئی ہے جس میں منشا جبران کے کندھے پر سر رکھ کر بیٹھی ہوئی ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔
منشا نے سیاہ اور سنہری رنگ کا کامدار لباس پہنا ہوا ہے اور جبران سیاہ لباس پر سنہری رنگ کی شال اوڑھے ہوئے ہیں۔
اس تصویر پر ایک دن میں 29 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں، مداحوں نے جوڑے کو ڈھیروں دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات کمنٹس میں بھیجے ہیں۔

سہراب نامی ایک مداح نے ازراہ مذاق ایسا سوال کیا جو ہر پاکستانی شادی شدہ جوڑے سے کیا جاتا ہے، ‘نیا مہمان کب آرہا ہے؟’
جواب میں منشا پاشا نے بھی خوب ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ‘ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے’۔

راؤ منصور نامی مداح نے فرط جذبات میں آ کر کمنٹ کیا کہ ‘یہ ہم بھی ہوسکتے تھے منشا’۔
منشا نے اس کمنٹ کا برا نہیں منایا اور کہا کہ ‘شاید کسی دوسری جنم میں’۔
اسی طرح درجنوں کمنٹس میں منشا اور جبران کے لیے مداحوں نے پیار بھرے کمنٹس کیے اور ان انہیں دعائیں دیں۔









