ظاہری حسن سے زیادہ باطن پر توجہ دیتی ہوں، یاسرہ رضوی

پرکشش اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا زیادہ تر وقت اور توانائی اپنے باطن کی درستگی پر صَرف ہوتا ہے، میک اپ کا شوق نہیں ہے۔

پر کشش اداکارہ یاسرہ رضوی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک دیدہ زیب تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ گلابی رنگ کا کامدار جوڑا پہنے ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

 یاسرہ نے سادہ میک اپ کے ساتھ بھاری زیورات پہنے ہوئے ہیں اور گلابی رنگ کی لپ اسٹک لگائی ہوئی ہے۔

انہوں نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ لکھی کہ ان بالوں اور میک اپ کے لیے میں کیا کرسکتی ہوں؟

میرا چہرہ دیکھیں، میرے تاثرات ایسے ہیں کہ ‘یہ کیا ہے؟ میں یہاں کیوں ہوں؟’، میں اپنے ان تاثرات سے بالکل بھی چھٹکارا نہیں پانا چاہتی۔

یاسرہ رضوی کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہی ہے تو اتنا وقت ضائع کرنے اور چہرے پر اس قدر میک اپ کرنے کی کیا ضرورت ہے اگر اندر سے میں یہ محسوس کر رہی ہوں کہ ‘میں یہاں کیوں ہوں؟’

انہوں نے کہا کہ میں اپنے باطن پر اتنی توجہ دیتی ہوں کہ میرا ذہن، وقت اور توانائی اس پر صَرف ہوتی ہے وار مجھے بہت کم وقت ملتا ہے کہ میں ظاہری خدوخال پر توجہ دوں۔

یاسرہ نے کہا کہ جس ارتقائی عمل سے میں گزری ہوں تو اس وجہ سے میں اب اس متعلق پریشان ہونا چھوڑ دیا ہے کہ میں کیسی نظر آتی ہوں؟

گو کہ شوبز میں ایسا رویہ اختیار کرنا کوئی بہت اچھی بات نہیں لیکن یہی حقیقت ہے۔

میں نے ہمیشہ اس بات کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ ایک شخص کو جاذب نظر بننے کیلیے کوشش کرنی چاہیے لیکن سچ کہوں تو میں خود یہ کرتے ہوئے بالکل بھی خوشی محسوس نہیں کرتی۔

یاسرہ رضوی کے یہ الفاظ بالکل انہی کی طرح خوبصورت ہیں، انہوں نے اس پوسٹ میں ہر طرح کے دکھاوے، ریاکاری کو جھٹک کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ کا باطن ہی درست نہیں تو میک اپ کرنے کا کیا فائدہ؟

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ظاہر سے زیادہ باطن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یاسرہ نے اپنی مثال بھی دی اور کہا کہ گو کہ میں اتنا میک اپ کی ہوئی ہوں لیکن میں یہ سب کر کے بہت خوش نہیں ہوں۔

متعلقہ تحاریر