کھلاڑیوں اور فنکاروں کے بعد یوٹیوبر بھی عمران خان کے حق میں بول پڑے

جو لوگ گندی سیاست کھیلنے میں مصروف ہیں، کیا وہ یہ نہیں سمجھتے کہ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہے

وزیراعظم عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے  اپوزیشن کی جانب سے ہرممکن کوششیں جاری ہیں  تاہم اس دوران  عمران خان کی حمایت میں  فنکاروں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے جنہوں نے عمران خان  کو پاکستان کے لئے امید قرار دیا ہے ۔

معروف کامیڈین اور یوٹیوبر، زید علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عمران خان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے آخری امید ہیں،  لیکن ہم نے بطور قوم ان کو مایوس کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم عمران خان جیسے عظیم لیڈر کے قابل ہی  نہیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ ویر جعفری نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا

ان سے قبل معروف اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ جو لوگ گندی سیاست کھیلنے میں مصروف ہیں، کیا وہ یہ نہیں سمجھتے کہ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہے۔ اداکار نے کہا کہ لوگوں کی ان سے محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک بہترین لیڈر ہیں، پاکستان کی خاطر اس بندے کو اپنی مدت پوری کرنے دیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان نے عمران خان کی حمایت میں مختصر ٹوئٹ کی، انہوں نے وزیر اعظم کے نام کے ہمراہ پاکستان کا جھنڈا بنایا اور ساتھ ہی دعا مانگتے ہوئے ایموجی بنایا جس کا یہ مطلب تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔

گلوکار و موسیقار بلال مقصود کے مطابق پاکستان کو کم از کم اگلے دس سال عمران خان کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر