حمزہ شہباز بمقابلہ پرویز الہیٰ: پی ٹی آئی کے دو گروپ (ن) لیگ اور (ق) لیگ کو سپورٹ کریں گے

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے چھینہ گروپ نے چوہدری پرویز الہٰی کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ ترین گروپ حمزہ شہباز کی حمایت میں سامنے آگیا ہے۔

تازی ترین ڈویلپمنٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی چھینہ گروپ کے ارکان نے گذشتہ روز چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد چھینہ گروپ نے وزارت اعلیٰ کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے لیے چوہدری پرویز الہیٰ کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

چھینہ گروپ پنجاب اسمبلی میں سب سے متحرک گروپ سمجھا جاتا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی چھینہ گروپ کے ارکان کی تعداد 14 ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا کی طرف سے میرا نام لیکر دھمکی دی گئی، وزیراعظم عمران خان

کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں  پی ٹی آئی کی واضح برتری

پنجاب اسمبلی میں چھینہ گروپ کے ارکان امیر عنایت شاہانی، علی رضا خان خاکوانی، اعجاز سلطان بندیشہ، محمد احسن جہانگیر، گلریز افضل گوندل، خواجہ داؤد سلیمانی، سردار محی الدین کھوسہ، کرنل غضنفر عباس شاہ، تیمور علی لالی، سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ شہاب الدین سحر، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان اور غلام علی اصغر خان لہری پر مشتمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین اور علیم خان گروپ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے چھ ارکان نے چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی دور حکومت کے وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترین گروپ نے مسلم لیگ ن کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے لکھا ہے کہ "جناب جہانگیر خان ترین کے ساتھ ہونے والے گفتگو کا آخری دور نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ باہمی طور پر یہ طے پایا ہے کہ جہانگیر خان ترین (جے کے ٹی) گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کی حمایت کرے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے لکھا ہے کہ "ہم جے کے ٹی اور جے کے ٹی گروپ کی حمایت پر دل کی گہرائیوں سے ان کے شکرگزار ہیں۔”

متعلقہ تحاریر