ماہرہ اور فواد خان اوپو کے برینڈ ایمبیسیڈر بن گئے

اوپو پاکستان نے بتایا کہ سال 2022 کے لیے اس کے برینڈ ایمبیسیڈر فواد خان اور ماہرہ خان ہوں گے، نئے فون لانچ کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔

اسمارٹ فون کمپنی اوپو نے بتایا ہے کہ سال 2022 میں اس نے برینڈ ایمبیسیڈر کے لیے فواد خان اور ماہرہ خان کا انتخاب کیا ہے۔ اوپو دنیا کی سب سے بڑی موبائل بنانے والی کمپنیز میں شمار ہوتی ہے۔

ماہرہ اور فواد خان کی جوڑی اوپو کی نئی مصنوعات اور تمام اشتہاری سرگرمیوں میں نظر آئیں گے۔

اوپو کا نیا فون ایف 21 لانچ ہونے والا ہے جس کی تشہیری مہم میں بھی فواد اور ماہرہ حصہ لیں گے۔

ایف 21 پرو کا لیدر ڈیزائن ڈھلتے سورج کے رنگت والے نارنجی رنگ کے فائبر گلاس سے بنا ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ میں اوپو کے ساتھ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، کمپنی جدید سے جدید مصنوعات لانچ کرتی ہے اور میں ان کی نئی مصنوعات کی تشہیر کروں گی۔

ماہرہ اور فواد جیسی کرشماتی شخصیات کو برینڈ ایمبیسیڈر بنانے کے اعلان کے علاوہ اوپو نے یہ بھی بتایا کہ وہ اوپو ایف 21 پرو لانچ کر رہا ہے۔

اوپو ایف سیریز کے اسمارٹ فونز ماضی کے فونز کے مقابلے میں بہت مختلف اور جدید ہیں۔

اوپو ایف 21 پرو 11 اپریل کو باضابطہ طور پر لانچ کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر