ترین گروپ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی حمایت کرے گا، نعمان لنگڑیال

رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کا کہنا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ حمزہ شہباز صوبے کی بہترین کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے ہم امید کرتے ہوئے مسلم لیگ ن صوبے کی بہتری کے لیے کام کرے گی۔

پی ٹی آئی جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال اور دیگر رہنماؤں سے آج مسلم لیگ (ن) کے وفد نے رہنما حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد حمزہ شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعمان لنگڑیال نے اعلان کیا کہ جناب جہانگیر ترین کی ہدایت پر ترین گروپ نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا کی طرف سے میرا نام لیکر دھمکی دی گئی، وزیراعظم عمران خان

مونس الہٰی نے بینظیر شاہ کی خبر کی تردید کردی

نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین گروپ پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کی نشست کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔

رہنما پی ٹی ائی جہانگیر ترین گروپ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کوشش کررہی ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ترین گروپ حکومت میں رہ کر اپوزیشن کا کردار ادا کررہا تھا۔ جہانگیر ترین کے پاکستان تحریک  انصاف کے بے شمار احسانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ان کے بیوی بچوں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔ حکومت کو شہزاد اکبر کو نکالا گیا ، ان پر الزامالگے ، وزیراعظم نے وہ وزیراعلیٰ لگایا جس نے کرپشن کو فروغ دیا اور پارٹی کو نقصان پہنچایا۔ پیسے والا جاکر سودا خرید سکتا تھا ہم نے اس کے خلاف آواز بلند کی۔

پنجاب اسمبلی میں نشستوں کی پوزیشن

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی 165 نشستیں

پاکستان مسلم لیگ (ق) کی 10 نسشتیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی 7 نشتیں

آزاد امیدواروں 5 نشستیں

راہ حق پارٹی (آر ایچ پی) کی ایک نشست

پی ٹی آئی جہانگیر ترین گروپ 14 نشستیں

متعلقہ تحاریر