وسیم اکرم سے عمران خان کی تعریف سن کر احسن اقبال سیخ پا

وہ قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوئے تھے، اپنے لیے نہیں بلکہ ان کے لیے جن کی وہ نمائندگی کر رہے ہیں، سابق فاسٹ بالر

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے  منہ سے وزیراعظم عمران خان کی تعریف سن کر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال  سیخ پاہوگئے اور وزیراعظم کی برائیاں شروع کردیں۔

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے  مشکلات میں گھرے اپنے سابق کپتان کی حمایت کیلیے ٹوئٹر کا رخ کیا اور وزیراعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام بھی لکھا۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا کی طرف سے میرا نام لیکر دھمکی دی گئی، وزیراعظم عمران خان

ترین گروپ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی حمایت کرے گا، نعمان لنگڑیال

وسیم اکرم نے لکھا کہ وہ قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوئے تھے، اپنے لیے نہیں بلکہ ان کے لیے جن کی وہ نمائندگی کر رہے ہیں۔

وہ کسی عہدے ، طاقت یا نام کیلیے نہیں لڑرہے ،یہ ان کی تقدیر ہے اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ وسیم اکرم نے   آئی اسٹینڈ ود عمران خان  اور نیور گیو اپ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو وسیم اکرم کا ٹوئٹ کچھ خاص پسند نہیں آیا۔

انہوں نے وسیم اکرم کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے سوال پوچھا کہ وہ کس لیے لڑر ہے ہیں، ریکارڈ مہنگائی کیلیے، ریکارڈ غربت کیلیے،ریکارڈ بیروزگاری کیلیے،ریکارڈ کرپشن کیلیے، ریکارڈ بدانتظامی کیلیے اور  یہ فہرست بہت طویل ہے۔

متعلقہ تحاریر