رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ کل بروز اتوار 3 اپریل 2022 کو یکم رمضان المبارک ہو گا۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق مقدس مہینے کا پہلا روزہ کل (بروز اتوار) کو ہوگا۔

رمضان المبارک کے چاند کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بحریہ کے جہازوں نے عرب امارات کی بحری مشق میں حصہ لیا

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ کل بروز اتوار 3 اپریل 2022 کو یکم رمضان المبارک ہو گا۔

دیگر تینوں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی کمیٹی کے الگ الگ اجلاس ہوئے۔

سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں رمضان المبارک کا چاند گذشتہ روز دکھائی دیا تھا ان ممالک میں آج پہلا روزہ رکھا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر