وزیراعظم نے صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس جاری کردی
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی کو قومی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس جاری کردی ہے۔ وزیراعظم نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی درخواست کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد فارن ایجنڈے کے تحت میرے خلاف لائی گئی ۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین کے آرٹیکل کو استعمال کرتے ہوئے قرارداد کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے ، اسپیکر نے اپنے آئینی اختیار کو استعمال کرتے ہوئے قرارداد کو مسترد کیا۔ عدم اعتماد کی تحریک فارن ایجنڈا تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کو آئینی کے منافی قرار مسترد کردیا تھا۔
تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔
اڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے تحریک عدم اعتماد پر اٹھائے گئے آئینی سوالات اور اعتراضات کو تسلیم کرتے ہوئے رولنگ دی کہ آئین کے آرٹیکل 5 اے کے تحت تحریک عدم اعتماد کی قرار داد آئین کے منافی ہے اس لیے مسترد کی جاتی ہے۔









