ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر احتجاجاً ڈپٹی اٹارنی جنرل اپنے عہدے سے مستعفی

راجہ خالد محمود کا کہنا ہے اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی یقین دہانی کرائی تھی۔

تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ قطعی طور پر غیر آئینی رولنگ ہے ۔ حکومت نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑنے کی منظوری دے دی

ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

ان کا کہنا ہے کہ آئین اور جمہوری اقدام کے منافع اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔ قانون کی دھجیاں اڑانے کی ایسی مثال تو کسی آمر کے دور حکومت میں نہیں ملتی ہے۔

تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر اظہار رائے کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک ماہ میں اٹارنی جنرل سے جو غلطیاں کرا سکتی تھی وہ کراتی رہی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اس دن سپریم کورٹ میں موجود تھا جب اٹارنی جنرل نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ مگر آج کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ نے سب کچھ تحس نحس کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر