آئی ٹی کمپنی کا کپیٹل مارکیٹ سے 475 ملین روپے اکٹھے کرنیکا اعلان

ابتدائی پیشکش میں 21,111,121 حصص شامل ہیں، سپرنیٹ ملک کی پہلی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جسے GEM Board میں شامل کیا گیا۔

سپر نیٹ لمیٹڈ نے اپنے 18.81 فیصد حصص کی ابتدائی پیشکش کے ذریعے کیپیٹل مارکیٹ سے 475 ملین اکٹھے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے GEM Board میں فرم کی فہرست کے ذریعے جو سرمایہ اکٹھا کیا جارہا ہے وہ سپر نیٹ کی 275 ملین روپے کی تازہ سرگرمی اور ٹیلی کارڈ کی جانب سے 200 ملین روپے کی "ٓآفر فار سیل” پر مشتمل ہوگا۔

واضح رہے کہ سپر نیٹ پہلی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے GEM Board میں لسٹ کی جارہی ہے۔

ابتدائی پیش کش کا اجراء دو کروڑ 11 لاکھ 11 ہزار 121 حصص پر مشتمل ہے جو 10 روپے فی فیس ویلیو کے حساب سے سپر نیٹ کے مجموعی پوسٹ آفرنگ ادا شدہ سرمائے کا 18.81 فیصد بنتا ہے۔

بک بلڈنگ کا عمل 12 اور 13اپریل سے جبکہ رجسٹریشن کا عمل 22.50 روپے فی حصص کی قیمت پر7 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔

اس میں 12.50 روپے فی حصص کا پریمیئم بھی شامل ہے۔ پرائس بینڈ کی بالائی حد فلور پرائس کی قیمت کے 40 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی۔

مجموعی حصص میں سے ٹیلی کارڈ کے 8 کروڑ 88 لاکھ 8 ہزار 889 حصص جبکہ 12 کروڑ 22 لاکھ 2 ہزار 232 حصص تازہ سرگرمی کے طور پر فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

1995 میں قائم کی گئی سپر نیٹ ملک کے معروف ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کنندہ میں سے ایک ہے۔

کمپنی ٹیلی کام، دفاع، نجی فرموں، سرکاری شعبوں اور مقامی صارفین کیلئے عالمی طور پر مربوط مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کے حل کا ایک مکمل پورٹ فولیوفراہم کرتی ہے۔

سپر نیٹ پاکستان بھر میں 200 سے زائد شہروں اور قصبوں میں پھیلی ہوئی مواصلات اور آئی ٹی ٹیکنالوجیز کی وسیع رینج میں اعلیٰ تربیت یافتہ اور تجربہ کارانسانی وسائل رکھتی ہے۔

کمپنی سائبر سیکیوریٹی، پاور سلوشن اور آئی ٹی انفرااسٹرکچرسلوشنز کے کاروبار میں تیزی سے توسیع کررہی ہے۔

متعلقہ تحاریر