امید ہے عدالت ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو خلاف قانون قرار دیگی، ن لیگ
ضلع سکھر ن لیگ کے صدر خورشید میرانی کا کہنا تھا ملک کی عوام نے پی ٹی آئی کے نااہل ظالم حکمرانوں کو مسترد کر چکے ہیںَ ان نااہل حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا جو ملک اور قوم کے ساتھ غداری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عمران خان نے ملک کو انتشار کی طرف دھکیل دیا ہے ، امید ہے سپریم کورٹ آئین کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے
ترقیاتی کاموں کے نام پر سکھر انتظامیہ نے خزانے کو چونا لگانا شروع کردیا
خورشید میرانی کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنی رولنگ میں کہا کہ کسی غیر ملکی طاقت کو حق نہیں کہ پاکستان کی حکومت کو سازش سے گرائے ، اس لیے تحریک عدم اعتماد آئین و قانون کی خلاف ورزی اور قواعد و ضابطے کے خلاف ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ آئین کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ، عمران حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے نااہل حکمرانوں کو پتا چل گیا ہے کہ وہ گھر جانے والے ہیں اس لئے وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے ملک میں انتشار پھیلا کر مزید مہلت طلب کر نے کی سازش کر رہے ہیں ہم انہیں بتا دینا چاہتے ہیں۔
ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی کا کہنا تھا ملک کی عوام نے پی ٹی آئی کے نااہل ظالم حکمرانوں کو مسترد کر چکے ہیںَ ان نااہل حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔









