پی آئی اے نے دوران پرواز فضائی عملے پر روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے جنرل مینجر فلائٹ سروسز نے بھی قومی ایئرلائن کے کریو عملے پر روزے رکھنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے دوران پرواز فضائی عملے پر روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پروازوں کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پائلٹس اور کیبن کریو کے ارکان کو رمضان کے دوران روزہ رکھنے سے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، قرضہ معطل نہیں ہوگا، آئی ایم ایف
تحریک انصاف نے جسٹس (ر)گلزار احمد کا نام نگراں وزیراعظم کیلیے تجویز کردیا
یہ ہدایات پی آئی اے کے جنرل منیجر آف فلائٹ سروسز نے سیفٹی بلیٹن میں جاری کی ہیں۔
سیفٹی بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ طبی وجوہات کے پیش نظر رمضان میں روزے رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
سیفٹی بلیٹن میں اس بات کی بھی سفارش کی گئی ہے کہ اگر پائلٹس اور کیبن کریو کے ارکان روزہ چھوڑنے کے لیے تیار نہ ہوں تو وہ فلائنگ ڈیوٹی سے چھٹی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
حفاظتی بلیٹن میں لکھا ہے کہ روزہ انسانی کارکردگی کو خراب کرنے والے عوامل میں سے ایک ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کی تمام ایئرلائنز کی انتظامیہ نے کے پائلٹس اور دیگر فضائی عملے پر روزہ رکھنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، تاہم اس کا اطلاع پاکستان ایئرلائن پر نہیں ہوتا تھا۔
تاہم اب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے جنرل مینجر فلائٹ سروسز عامر بشیر نے بھی قومی ایئرلائن کے کریو عملے پر روزے رکھنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔









