ڈالر مہنگا ترین، بیرونی قرضوں میں 1 ہزار ارب روپے کا اضافہ
انٹر بینک میں ڈالر 185 روپے 14 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186 روپے 20 پیسے پر بند ہوا۔

روپے کے مقابلے ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر مہنگا ہونے سے صرف ایک ماہ کے دوران بیرونی قرضوں کے بوجھ میں مزید ہزار ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
روپیہ دن بدن قدر کھونے لگا ہے جبکہ ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی اُڑان تھم نہ سکی بینکنگ سیکٹر کے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپیہ 14 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 185 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
رمضان کے شروع ہوتے ہی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں
یکم مارچ سے اب تک انٹر بینک مں ڈالر کی قیمت 7 روپے 76 پیسے بڑھ چکی ہے، جس کے باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں مزید ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال میں اب تک ڈالر کی قیمت میں 27 روپے 69 پیسے کا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے اضافے سے 186 روپے 20 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں جاری سیاسی ہلچل، قرض و سود کی ادائیگی، درآمدات کے لئے ڈالر کی طلب کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔









