پی ایس ایکس میں معمولی تیزی، 100 انڈیکس میں 26 پوائنٹس کا اضافہ
لوئر بنچ کے ایس ای 30 انڈیکس 16.55 پوائنٹس (0.10%) بڑھ کر 16,753.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کا مجموعی حجم 35.981 ملین رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز معمولی تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس میں 26 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 0.06 فیصد کی مثبت تبدیلی کے ساتھ 26.03 پوائنٹس بڑھ کر 43 ہزار 928 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ حصص کے لین دین کا کل حجم 52.688 ملین رہا۔
یہ بھی پڑھیے
ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں پاکستان کی پانچویں تجارتی پالیسی کاجائزہ
ماہرہ اور فواد خان اوپو کے برینڈ ایمبیسیڈر بن گئے
کاروبار کے شروع میں مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت رجحان دیکھا اور تھوڑی ہی دیر میں 100 انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرگیا ۔ اور ایک وقت میں 100 انڈیکس 44 ہزار 289 کی حد عبور کرگیا ، آخری وقت میں حصص کی فروخت بڑھنے سے کاروبار میں منفی پہلو دکھائی دیا تاہم بازار مثبت نوٹ پر بند ہوا۔
لوئر بنچ کے ایس ای 30 انڈیکس 16.55 پوائنٹس (0.10%) بڑھ کر 16,753.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کا مجموعی حجم 35.981 ملین رہا۔
کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 32.03 پوائنٹس (-0.05%) کی کمی ہوئی اور 70,731.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آل شیئر انڈیکس 12.56 پوائنٹس (0.04%) کی کمی سے 30,141.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 115.533 ملین شیئرز کے سودے ہوئے۔
سب سے زیادہ حصص کی تجارت ٹیلی کارڈ لمیٹڈ (TELE 2.53%) سے ہوئی جس کے 12.908 ملین شیئرز کے سودے ہوئے۔ اس کے بعد ٹی ایل پی پراپرٹیز لمیٹڈ کے 6.707 ملین شیئرز کی سودے ہوئے ۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے 6.522 ملین اور غنی گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ کے 6.037 ملین شیئرز کے سودے ہوئے۔
اسٹاک مارکیٹ میں 302 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 154 کے بھاؤ میں اضافہ اور 125 کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔









