یو اے ای نے پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی موخر کردی

قرض کی ادائیگی موخر ہونے سے بیرونی مالی دباؤ میں کمی آئے گی۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2019 میں پاکستان کو دو ارب ڈالر قرضہ دیا تھا۔

دوست نے دوستی نبھا دی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت نے پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی موخر کر دی ہے۔

اسلام آباد میں وزارت خزانہ کی جانب سے قرض ادائیگی ایک سال کیلئے رول اوور (موخر) ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان نے  متحدہ عرب امارت کو مارچ 2022 میں 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنا تھی۔

یہ بھی پڑھیے

گزشتہ نو ماہ میں پاکستانی برآمدات میں 25 فیصد ریکارڈ اضافہ

پی ٹی آئی حکومت کا ساڑھے تین سالہ دور حکومت اور معاشی چیلنجز

وزارت خزانہ حکام کے مطابق یو اے ای نے پاکستان کی درخواست پر قرض کی ادائیگی موخر کی ہے۔

قرض کی ادائیگی موخر ہونے سے بیرونی مالی دباو میں کمی آئے گی۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2019 میں پاکستان کو دو ارب ڈالر قرضہ دیا تھا۔

ماہرین معاشیات کے مطابق پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورت حال میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے حالیہ ریلیف کا فیصلہ معیشت کے لیے شاندار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے اگر اس وقت پر قرض ادائیگی کرنی پڑ جاتی تو ہمارا مالیاتی خسارہ مزید بڑھ جاتا جس سے ڈالر مزید مہنگا ہوجاتا ، اور موجودہ قرضے کے بوجھ میں بھی مزید اضافہ ہو جاتا۔ ماہرین کا کہنا ہے ملکی سیاسی صورتحال اور عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ، ایسے میں اگر اربوں ڈالر کی ادائیگی کرنا پڑ جاتی تو معیشت کا پیہہ جام ہوجاتا۔

متعلقہ تحاریر