ٹی ٹوئنٹی میچ: پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کےلیے 163 رنز کا ہدف دے دیا
پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز کپتان بابر اعظم رہے جنہوں نے 46 گیندوں پر 66 رنز اسکور کیے۔

ٹیم آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم پاکستان نے کینگروز کو جیت کے لیے 163 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے کھیلے جارہے واحد ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان اور نیدرلینڈز جولائی میں ون ڈے سیریز دوبارہ شیڈول کرنے پر متفق
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا۔ 67 کے اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب محمد رضوان 19 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ان کی وکٹ کیمرون گرین نے حاصل کی۔
پاکستان کی دوسری وکٹ بھی 67 کے اسکور پر گری جب فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ انہیں بھی کیمرون گرین نے آؤٹ کیا۔
تیسری وکٹ 93 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی جب افتخار احمد 13 گیندوں پر 13 رنز پر بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 118 رنز پر گری جب کپتان بابر اعظم 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ انہوں نے 46 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 66 رنز اسکور بنائے۔ ان کی وکٹ ایڈم زمپا نے حاصل کی۔
پاکستان کی 5ویں وکٹ 127 کے مجموعے پر گری جب آصف علی آؤٹ ہوئے ، انہوں نے 5 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 رنز بنائے۔ چھٹی وکٹ 142 کے اسکور پر گری جب حسن علی 4 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ سین ایبٹ نے حاصل کی۔
پاکستان کی 7ویں وکٹ اور 8ویں وکٹ بھی 142 کے مجموعی اسکور گری۔ 7ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی خوشدل شاہ تھے جبکہ 8ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے جنہوں نے کھاتا نہیں کھولا تھا۔
دونوں ٹیموں کے اسکواڈز
ٹیم پاکستان :
پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم، فخر زمان، آصف علی، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور عثمان قادر پر مشتمل ہے۔
ٹیم آسٹریلیا :
آسٹریلوی ٹیم کپتان ایرون فنچ، ٹرویس ہیڈ، جاش انگلس، مارکس لبوشین، مارک اسٹونس، کیمرون گرین، بین میک ڈرموٹ، شان ایبٹ، نتھین ایلس اور ایڈم زمپا پر مشتمل ہے۔









