ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش
سردار دوست محمد مزاری کے خلاف جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔
پنجاب میں سیاسی ہوا کا رخ پل پل تبدیل ہورہا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں حکومتی جماعت نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کے خلاف اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس کا پوسٹ مارٹم
قومی سلامتی کمیٹی عمران بچاؤ کمیٹی نہیں، ادارے وضاحت دیں، مریم نواز
جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگی ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔
ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع ہونے کے بعد سردار دوست محمد مزاری اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ رولز کے مطابق پنجاب اسمبلی کی صدارت کرنے کا مجاز ہوں ، کیونکہ انتخابات وزیراعلیٰ کے لیے ہو رہے ہیں میرے لیے نہیں۔
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے سات بجے طلب کررکھا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونےوالے پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے شرکت نہیں کی تھی۔









