سندھ بھر میں لمپی اسکن ڈیزیز کے خلاف فری ویکسی نیشن مہم  کا آغاز

سندھ بھرمیں 20 روز میں مویشیوں کی ویکسینیشن مکمل کرنے کا ہدف مقرر، حکومت نے ایک ارب 40کروڑ روپے جاری کردیے

سندھ میں لمپی اسکن ڈیزیز کے خلاف بھینس کالونی کراچی سے  ویکسی نیشن مہم  کا آغاز کردیا گیا ۔ لائیواسٹاک سندھ کی مقررکردہ ٹیمیں صوبے بھر میں مویشیوں کوفری  ویکسینیٹ کریں گی۔

محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کا کہنا ہے کہ  لمپی اسکن ڈیزیز کے خاتمے کے لیے 11 لاکھ ویکسین  عملے کے حوالے کردی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

دودھ پیئیں، گوشت کھائیں، لمپی وائرس سے انسانوں کو کوئی خطرہ نہیں، ماہرین

ڈاؤ یونیورسٹی کا لمپی اسکن ڈیزیز کی  فوری ویکسین  بنانے کا اعلان

محکمہ لائیو اسٹاک کے پاس سندھ بھر کے کیٹل فا رم کا ڈیٹا موجود ہے  جس کے مطابق سندھ بھر میں98لاکھ گائے موجودہیں۔

 

بیماری پرقابو پانے اور ویکسی نیشن  کےلیے ایک ہزار سے زائد ملازمین کو مقرر کیا گیا ہے ۔ ویکسی نیشن مہم کو روزانہ کی بنیاد پرمانیٹر کیا جارہاہے۔ محکمہ لائیواسٹاک کو سندھ بھرمیں 20 روز میں مویشیوں کی ویکسینیشن مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق آئندہ 8ماہ میں مقامی سطح پرویکسین کی تیا ر ی کا ہدف  بھی مقرر کیا گیاہے ۔سندھ بھر میں مویشیوں کی ویکسی نیشن کے لئے  حکومت کی جانب سے ایک ارب 40 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق  صوبے بھر میں 32 ہزار سے زائد مویشیوں کے  لمپی اسکن ڈیزیز  میں مبتلا ہونے کی رپورٹ ہے۔

متعلقہ تحاریر