احمد پنسوٹہ نے حامد میر کو سرکاری آداب سِکھا دیئے
حامد میر نے سابق جسٹس گلزار احمد کی عمران خان کے ساتھ تصویر کو ان کی نگران وزیراعظم نامزدگی کی ممکنہ وجہ بیان کیا تھا۔

سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں سابق چیف جسٹس گلزار احمد بمعہ اہل و عیال، صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تشریف فرما ہیں۔
حامد میر نے کیپشن دیتے ہوئے کہا کہ ایک خوش باش پی ٹی آئی فیملی کی دلچسپ تصویر۔
انہوں نے کہا کہ یہ تصویر بتا رہی ہے کہ عمران خان کی جانب سے سابق جسٹس گلزار احمد کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی کے پیچھے کیا راز ہے۔
اس پر معروف وکیل احمد پنسوٹہ نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو سال پہلے لی گئی ایک تصویر ہے۔
This is a family picture taken 2 yrs ago at the oath ceremony of EX-CJP Gulzar Ahmad. It is a convention that after oath of the cjp, family of cjp gets a picture taken with president and PM. Khosa sab family has same picture with @ImranKhanPTI. Saqib family with @NawazSharifMNS https://t.co/TpC8x29uRI
— Pansota (@Pansota1) April 6, 2022
انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر اس روز لی گئی جب جسٹس گلزار احمد بطور چیف جسٹس اپنے عہدے کا حلف لے رہے تھے۔
احمد پنسوٹہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک روایت ہے کہ جب چیف جسٹس سپریم کورٹ عہدے کا حلف لیتے ہیں تو وہ بمعہ اہلخانہ صدر مملکت اور وزیراعظم کے ساتھ تصویر لے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس آصف کھوسہ کی اسی طرح کی تصویر عمران خان کے ساتھ موجود ہے، جسٹس ثاقب نثار کی تصویر نواز شریف کے ساتھ موجود ہے۔









