نگراں وزیراعظم کا تقرر :وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی کیلیے4نام بھیج دیے

وزیراعظم عمران خان نے 8 رکنی کمیٹی کے قیام کیلیے اسپیکر کو اسد عمر، پرویز خٹک، شفقت محمود اور شیریں مزاری کے نام ارسال کیے

وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط کا جواب دے دیا۔ وزیراعظم نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے 4 نام اسپیکر کو ارسال کردیے۔

وزیراعظم نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کیلیے 8رکنی کمیٹی قائم کرنے کیلیے اسد عمر ،پرویز خٹک،  شفقت محمود اور  شیریں مزاری کے نام ارسال کیے۔

یہ بھی پڑھیے

اپوزیشن اور حکومت کی ترجیحات بدلنے سے سیاسی بحران گہرا ہونے لگا

نوازشریف اور زرداری اپنی حکومتیں بچانے کیلیے غیر آئینی اقدام کرتے رہے

یاد رہے اس قبل  صدر مملکت عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ کر ایک ایک نام تجویز کرنے کی درخواست کی تھی۔وزیراعظم نے نگراں وزیراعظم کیلیے چیف جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام ارسال کیا تھا۔

PM letter speaker NA, نگراں وزیراعظم

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کیلیے صدر مملکت  عارف علوی  کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب دینے سے انکار کردیا تھا۔

جس کے بعد گزشتہ روز اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے عمران خان اور شہباز شریف کو خطوط لکھ کر نگران وزیراعظم کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے لیے 4،4 نام مانگے تھے۔

متعلقہ تحاریر