وزیر اعلیٰ پنجاب کاانتخاب کرانے کیلیے ن لیگ کی پٹیشن تیار
حمزہ شہباز کل لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کریں گے ، حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

مسلم لیگ ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کرانے کے لیے پٹیشن تیار کر لی، حمزہ شہباز کل لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کریں گے۔
حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نگراں وزیراعظم کا تقرر: وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی کیلیے4نام بھیج دیے
اپنے صوبے کیلئے پورے پاکستان کی قیادت کا انگوٹھا لگوا لیا، خالد مقبول صدیقی
ن لیگ کی جانب سے دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم اپریل سے وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ خالی ہے۔ حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی کہ پنجاب اسمبلی کا سیشن کال کر کے فوری وزیراعلیٰ کے انتخابات کرائے جائیں ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے کو سیل کرنے کا اقدام بھی غیر قانونی قرار دیاجائے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب کا صوبہ گزشتہ 6 دنوں سے بغیر وزیر اعلیٰ کے چل رہا ہے، چوہدری پرویز الٰہی اسپیکر کا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے الیکشن نہیں ہونے دے رہے، ہم داد رسی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست لے کر آئے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اس معاملے کو صبح کی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ وزیر اعلیٰ کاالیکشن قانون کے مطابق فوری کروایا جائے، آئین میں لکھا ہے کہ جیسے ہی وزیراعلیٰ کی نشست خالی ہو فوری الیکشن کروائے جائیں، ہم نے کل 199 ممبرز شو کیے،حکومت نے جب دیکھا کہ نمبرز پورے نہیں تو اجلاس ملتوی کردیا۔









