وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کی کمی

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ  دھشت گردی، منشیات اور حدود آرڈیننس کی دفعات کے تحت سزا ہونے والے قیدیوں پر سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا-

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کے لیے 60 دن کی سزاوں  میں کمی کا اعلان کردیا ہے-

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سزاؤں میں کمی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت کی گئی ہے-

یہ بھی پڑھیے

اسد مجید کی بیلجیئم روانگی اچانک نہیں، مریم نواز غلط ثابت

احمد پنسوٹہ نے حامد میر کو سرکاری آداب سِکھا دیئے

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق ان تمام قیدیوں پر ہو گا جو  رواں سال جیل قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث نہ ہونگے-

مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ  دھشت گردی، منشیات اور حدود آرڈیننس کی دفعات کے تحت سزا ہونے والے قیدیوں پر سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا-

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں پر  بھی ان سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہو گا-

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سزاؤں میں کمی کے تحت 150 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی کے طور پر فائدہ پہنچا ہے-

سزاؤں میں کمی کے اعلان پر قیدیوں اور ان کے ورثاء  نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کا شکریہ ادا کیا ہے-

متعلقہ تحاریر