پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 324 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فروخت ہونے والے شیئرز کا حجم 69.388 ملین تھا جس کی مالیت 3.892 ارب روپے تھی۔
ملک میں جاری سیاسی صورتحال اور معاشی بحران کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز حصص کا کاروبار زبردست دباؤ کا شکار رہا اور 100 انڈیکس 324 پوائنٹس لوز کرگیا۔
پی ایس ایکس میں صبح کے اوقات میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس 44 ہزار 349 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کا سب سے زیادہ قرضے لینے کا ریکارڈ
ڈالر، 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہو کر 188روپے 50 پیسے کا ہو گیا
تاہم اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں روپے کی گرتی ہوئی قیمت کے پیش نظر حصص کی فروخت میں اضافہ ہو گیا اور شیئرز مارکیٹ 44 ہزار کی سطح پر آگئی تاہم دن کے اختتام کے وقت کاروبار میں بہتری آنا شروع ہوئی اور مارکیٹ 44 ہزار 111 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فروخت ہونے والے شیئرز کا حجم 69.388 ملین تھا جس کی مالیت 3.892 ارب روپے تھی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 84 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ 61 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ، 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 5 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
سیکٹر کے لحاظ سے انڈیکس کو کمرشل بینکوں نے 105 پوائنٹس کے ساتھ، سیمنٹ 55 پوائنٹس کے ساتھ، پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن 33 پوائنٹس کے ساتھ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں 31 پوائنٹس اور انجینئرنگ 31 پوائنٹس کے ساتھ نیچے آئیں۔
لوئر بنچ کے ایس ای 30 انڈیکس میں بھی 133.19 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 16,708.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کا مجموعی حجم 41.958 ملین رہا۔ کے ایم آئی 30 انڈیکس 662.36 پوائنٹس کی کمی سے 70,615.19 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ آل شیئر انڈیکس 158.58 پوائنٹس کی کمی سے 29.989.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کل 140.941 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔









