بھارتی اداکار کمال خان پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کے مداح نکلے
زرتاج گل کہہ رہی تھیں کہ 'انشاء اللہ ہم ووٹ کی طاقت سے دو تہائی اکثریت لے کر واپس آئیں گے

بھارتی اداکار اور فلمی تجزیہ نگار کمال راشد خان المعروف کے آر کےپی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے مداح نکلے ، کہتے ہیں بھارت میں کوئی سیاستدان ان کی طرح ہوشیار اور بہترین گفتگو کرنے ولا کیوں نہیں ہے۔
بھارتی اداکار اور فلمی تجزیہ نگار کمال راشد خان نے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رکن اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں زرتاج گل ملکی سیاست میں گفتگو کررہی تھیں ، کہہ رہی تھیں کہ ‘انشاء اللہ ہم ووٹ کی طاقت سے دو تہائی اکثریت لے کر واپس آئیں گے’۔
یہ بھی پڑھیے
کیا عمران خان نے واقعی اپنا ووٹ ضائع کردیا؟
ریاست کاچوتھا ستون اخلاقی تربیت کا متقاضی
Why no politician like her in India? I mean, clever and good speaker. pic.twitter.com/lk2wbjTcD4
— KRK (@kamaalrkhan) April 6, 2022
کمال خان نے ان کی ویڈیو شیئر کی اور اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘بھارت میں ان جیسا کوئی سیاستدان کیوں نہیں ہے ؟ جو اتنا ہوشیار اور اچھا بولتا ہو’۔
واضح رہے کہ کمال راشد خان ایک بھارتی فلمی اداکار، پروڈیوسر، اور مصنف ہیں۔ انہوں نے 2009 میں بھارت کے معروف ریئلٹی شو ‘بگ باس ‘میں حصہ لیا۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں ایک فلم میں کام کیا جس کا نام ‘دیش دروہی ‘تھا، جسے انہوں نے پروڈیوس بھی کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے سخت ترین مخالف کے طورپر بھی جانے جاتے ہیں۔









