جنرل (ر) طارق خان نے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی

یہ کمیشن خود اپنی تحقیقاتی ٹیمیں بناسکے گا، کمیشن معاملے کے پیچھے چھپے کرداروں کو قوم کے سامنے لائے اور تحقیقات کرے گا

حکومت نے دھمکی آمیز خط  اور تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف عالمی سازش کے معاملے کی  تحقیقات کیلئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ  کیا تھا تاہم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی ہے۔

جنرل (ر) طارق خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے بیان میں  وزیر اطلاعات فواد چوہدری  کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے لیٹر گیٹ کمیشن کی انکوائری کی سربراہی کے لیے میرا نام تجویز کیا تھا لیکن میں تحقیقات کمیشن کی سربراہی سے معذرت چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے 

لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ رکوانے کا مطالبہ

پاکستان کسی کیمپ پالیٹکس پر یقین نہیں رکھتا، آرمی چیف

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں  میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حکومت نے عالمی سازش کے خلاف تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا جس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان ہوں گے، یہ کمیشن خود اپنی تحقیقاتی ٹیمیں بناسکے گا، کمیشن معاملے کے پیچھے چھپے کرداروں کو قوم کے سامنے لائے اور تحقیقات کرے گا کہ حکومت گرانے کے لیے سازش کہاں سے شروع ہوئی۔

متعلقہ تحاریر