باعزت طریقے سے استعفیٰ دینے کا وقت گزر چکا، سینیٹر شیری رحمان

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے اسپیکر کو 3 اپریل کے دن قرارداد پر ووٹنگ کرانی تھی، اسپیکر کے پاس ووٹنگ میں تاخیر کا اب کوئی جواز نہیں ہے۔

نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے تقاریر اور احتجاج سے عدم اعتماد کی تحریک ختم نہیں ہو سکتی ہے۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر بحث کا وقت آن ختم ہو چکا ہے،  آج اسپکیر کو آئین اور قوائد و ضوابط کے مطابق ہر حال میں ووٹنگ کرانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

شیریں مزاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو عدالتی بغاوت قرار دیدیا

شیری رحمان نے کہا ہے کہ ورنہ اسپکیر نا صرف آئین بلکہ توہین عدالت کے بھی مرتقب ہونگے، 3 اپریل آئین کے مطابق ووٹنگ کا آخری دن تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسپیکر کو 3 اپریل کے دن قرارداد پر ووٹنگ کرانی تھی، اسپیکر کے پاس ووٹنگ میں تاخیر کا اب کوئی جواز نہیں ہے،  اسپیکر ایک بار آئین شکنی کر چکے ہیں، اب محتاط رہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو غیر آئینی طریقے سے بچانے کی کوشش میں عدالت کی جانب سے اسپکیر آئین شکن قرار دئے گئے ہیں، باعزت طریقے سے استعفیٰ دینے کا وقت گزر چکا ہے، عمران خان اب آئین اور عدالتی فیصلے مطابق عدم اعتماد کا سامنا کریں۔

متعلقہ تحاریر