اسکول و مدرسے کے بچوں کو مفت سروس دینے والا پشاور کا رکشہ ڈرائیور

کہتے ہیں گھر بڑا ہو یا چھوٹا لیکن آدمی کا دل بڑا ہونا چاہیے. اس مقولے میاں گھر کو گاڑی سے تبدیل کریں اور پھر اس کی عملی تصویر دیکھنے کیلئے پشاور کے اس رکشہ ڈرائیور عرب شاہ عرف (بھائی خان) سے ملیں۔

مہنگائی کے اس دور میں عرب شاہ کا اپنا گھر مشکل سے چلتا ہے لیکن اس کو اپنے اس پاس رہنے والے غریب بچیوں کے تعلیم کی بہت فکر ہے۔ اس جذبے کو لیکر عرب شاہ عرف بھائی جان اپنے گاؤں کے غریب بچوں کو اسکول اور مدرسہ لانے اور لے جانے کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رمضان المبارک ، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ

پشاور کے گاؤں درمنگی کا رہائشی عرب شاہ عرف بھائی جان گزشتہ  آٹھ سالوں سے روزانہ اپنے علاقے کے ان درجنوں بچیوں کو اسکول اور مدرسے تک مفت ٹرانسپورٹ مہیا کرتا ہے جن کے والدین انہیں غربت کی وجہ سے اسکول اور مدرسہ بھیجنے سے قاصر ہیں۔

عرب شاہ رکشہ ڈرائیور ایسا اپنی بڑی بہنوں کی تعلیم سے محرومیت کا دکھ دیکھنے کی وجہ سے کرتا آریا ہے۔

31 سالہ نوجوان عرب شاہ کا نیو360 کے نامہ نگار سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ صبح اٹھ کر اپنے علاقے کی پرائمری اور مڈل اسکول کی بچیوں کو اسکول لے کر جاتا ہے اور چھٹی پر پھر واپس لے کر آتا ہے اور شام کے وقت دیگر بچیوں کو مدرسے لے کر جاتا اور پھر لاتا ہے اور ان کو بلکل فری پک اینڈ ڈراپ سہولت فراہم کرتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وہ شام سے رات گئے تک رکشہ چلا کر جیب خرچ اور پیٹرول کیلئے پیسے کماتا ہے۔

متعلقہ تحاریر