عروج آفتاب کی بی ٹی ایس بینڈ سے کیا بات ہوئی؟

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نے اپنے گانے 'محبت' پر گریمی ایوارڈ جیتا ہے، تقریب میں ان کی ملاقات بی ٹی ایس بینڈ سے بھی ہوئی۔

امریکی شہر بروکلن سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ عروج آفتاب نے حال ہی میں اپنے گانے ‘محبت’ پر گریمی ایوارڈ جیتا ہے، ایوارڈ تقریب میں ان کی عالمی شہرت یافتہ میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے موسیقاروں سے ملاقات ہوئی۔

عروج نے بی ٹی ایس کے ساتھ اپنی گفتگو کے بارے میں بتانے کے لیے ایک خصوصی ویڈیو جاری کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arooj Aftab (@aroojaftabmusic)

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بی ٹی ایس کے ساتھ تصویر لینے کیلیے کہا تو بینڈ ممبرز نے انہیں ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی۔

عروج آفتاب نے بی ٹی ایس ممبرز سے کہا کہ پاکستان میں آپ کی مداح آپ لوگوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔

یہ سن کر بی ٹی ایس بینڈ ممبرز نے بہت شکریہ ادا کیا۔ عروج نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں حفیظ ہوشیارپوری کا بھی بہت شکریہ ادا کیا۔

‘محبت’ گانے پر انہیں گریمی ایوارڈ ملا اس کی شاعری حفیظ ہوشیارپوری نے لکھی تھی۔

عروج نے مزید بتایا کہ سب مجھ سے پوچھ رہے ہیں گریمی ایوارڈ تو دکھا دیں، انہوں نے کہا کہ گریمی ایوارڈ تقریب کے دوران ہی واپس لے لیا جاتا ہے۔

لیکن بعد ازاں یہ ایوارڈ آپ کو بذریعہ ڈاک آپ کے نام کے ساتھ بھیجا جاتا ہے۔

تو جیسے ہی مجھے ایوارڈ موصول ہوگا میں اس کے ساتھ ایک لائیو ویڈیو کرکے آپ سب کو دکھاؤں گی۔

متعلقہ تحاریر