خواجہ آصف نے ٹریکٹر ٹرالی کے بعد شیرین مزاری کو مرد قرار دے دیا
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے 2016ء میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کو "ٹریکٹر ٹرالی” کا لقب دیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما شیریں مزاری پر طنز کرتے ہوئے انہیں مرد قرار دے دیا ہے۔
گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ذاتی وضاحت دیتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مجھے مرد بنا دیا ہے انہیں مرد اور عورت کی پہنچان ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
باعزت طریقے سے استعفیٰ دینے کا وقت گزر چکا، سینیٹر شیری رحمان
شیریں مزاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو عدالتی بغاوت قرار دیدیا
ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ میں ایک عورت ہوں اور بلاول بھٹو زرداری نے مجھے مرد بنا دیا ہے، بلاول نے مجھے مرد کہہ کر پکارا ہے انہیں وضاحت دینی ہوگی اور الفاظ واپس لینے ہوں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران محترمہ شیریں مزاری کے لیے تھی جگہ تھا کا ورڈ استعمال کردیا تھا۔
جیو نیوز کے سینئر رپورٹ مرتضیٰ علی شاہ نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کے الفاظ کو کوڈ کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا ہے۔
کنفیوژن ھو جاتا ھے.. https://t.co/ZTrMO0IXw6
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 9, 2022
تاہم مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے مرتضیٰ علی شاہ کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "کنفیوژن ہوجاتا ہے۔”
یاد رہے کہ خواجہ آصف نے 2016ء میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کو "ٹریکٹر ٹرالی” کا لقب دیا تھا۔
جواب میں شیریں مزاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر خواجہ آصف میں "شرم و حیا” ہوتی تو ان کو معلوم ہوتا کہ کسی خاتون سے کس طرح پیش آتے ہیں۔ لیکن وہ بے شرم اور بے حیا ہیں، جبکہ اتفاق سے میری آواز بھی ان سے بلند ہے۔
Told Kh Asif if he had any "sharm or haya” he wld know how to deal with women but he was besharam & behaya! Luckily my voice louder than his
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) June 8, 2016
بعد ازاں خواجہ آصف نے اسمبلی میں تحریری معافی نامہ جمع کرایا اور شیریں مزاری کا نام لیے بغیر باقاعدہ معذرت بھی کی۔









