احسن اقبال کا لیٹر گیٹ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

اگر امریکی سفارتکار سے 7مارچ کو میٹنگ ہوئی تو اس کے بعد احتجاج کیوں نہ ہوا؟

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے لیٹرگیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں ہم پر تنقید کریں اختلاف کریں لیکن قومی معاملات میں ہم سب کو اتفاق رائے پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنی اور مل کر کام کرنا چاہئے تب ہی ہم پاکستان کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے  اعلان کیا ہے کہ نئی حکومت اس بات کی انکوائری کروائے گی کہ کیوں ایک سفارتی کیبل کو سازشی خط قرار دیا گیا، اگر امریکی سفارتکار سے 7مارچ کو میٹنگ ہوئی تو اس کے بعد احتجاج کیوں نہ ہوا؟

یہ بھی پڑھیے

وسیم اکرم سے عمران خان کی تعریف سن کر احسن اقبال سیخ پا

بھارتی و سعودی فوجی سربراہان کی ملاقات پر احسن اقبال کی انوکھی منطق

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے ہم بڑے بہادر ہیں کھڑے ہوجائیں گے وہ ایک قیدیوں والی وین پارلیمنٹ ہائوس کے باہر آنے کے بعد پھر چیزیں پگھلنا شروع ہوئیں وہ جنہوں نے امریکا کے آگے بہادر بن کر کھڑا ہونا تھا وہ محفوظ راستہ ڈھونڈنے لگے ۔ چار سالوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی چکیاں کاٹ کر ہم تو نہیں پگھلے ۔

انھوں نے  مزید کہا کہ  اگر یہ استعفے دیں گے تو جہاں جہاں سے استعفے دیں گے وہاں اپوزیشن جماعت کا جو بھی رنر اپ امیداور تھا اس کی صورت اس جماعت کو ہم سپورٹ کریں گے ضمنی انتخابات میں ہمارے لوگ جیت جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر