عام آدمی کیلیے اتوار کو عدالت کھلے گی؟خاتون وکیل کا سوال
میرا موکل 2010 سے قید ہے ،اسکی اپیل 2015سے سپریم کورٹ میں بغیر سماعت کے زیرالتوا ہے، وہ ہر ہفتے فون کرکے سماعت کی درخواست کرتا ہے،خدیجہ صدیقی

خاتون وکیل اور سماجی کارکن خدیجہ صدیقی نے سیاسی اشرافیہ کیلیے چھٹی کے دن عدالتیں کھولنے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال سے چبھتا ہوا سوال کیا ہے۔
خدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ نے ٹوئٹ میں اپنے موکل کا دیرینہ مسئلہ بیان کیا۔
یہ بھی پڑھیے
احسن اقبال کا لیٹر گیٹ کی تحقیقات کرانے کا اعلان
حافظ سعید کو غیرقانونی فنڈنگ کے مقدمات میں 31برس قید کی سزا
خاتون وکیل خدیجہ صدیقی نے لکھا کہ عزت مآب سپریم کورٹ آف پاکستان!میرا مؤکل 2010 سے سلاخوں کے پیچھے ہے۔ سپریم کورٹ میں اس کی اپیل 2015 سے بغیر کسی سماعت کے زیر التوا ہے، وہ ہر ہفتے مجھے جیل سے فون کرکے اپنے کیس کو سماعت کے لیے طے کرنے کی درخواست کرتا ہے۔
Hon’ble #SupremeCourtofpakistan,
My client is behind bars since 2010; his appeal in the SC is pending since 2015 without a single hearing, he calls me every week from jail begging to get his case fixed for hearingHow about opening court on a Sunday to hear plea of common man?
— khadija siddiqi (@khadijasid751) April 10, 2022
انہوں نے سوال کیا کہ عام آدمی کی درخواست سننے کے لیے اتوار کو عدالت کھولنے کا کیا ہوگا؟









