فاطمہ بھٹو نے بھی پرانے پاکستان کو گھٹیا قرار دے دیا

کوئی بھی نیک نیتی سے پرانے پاکستان کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتا، فاطمہ بھٹو کا پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پر تبصرہ

پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم  ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور سابق  وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو نے بھی پرانے پاکستان کو غلیظ قرار دے دیا۔

فاطمہ بھٹو نے پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں حکومت کی تبدیلی  پراپنے خیالات کے اظہار کیلیے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

یہ بھی پڑھیے

احسن اقبال کا لیٹر گیٹ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

عام آدمی کیلیے اتوار کو عدالت کھلے گی؟خاتون وکیل کا سوال

فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ  میں عمران خان کی سیاست کی  ہمیشہ سے ناقد رہی ہوں اور اکثر لکھا کہ وہ اپنی موقع پرستی اور مصلحت پسندی سے پاکستان  کے اداروں کو نقصان پہنچائیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں یہ بات عمران خان کی باری  یا مدت کے حوالے سے کسی احساس کے بغیر کہہ رہی ہوں کہ پرانا پاکستان غلیظ تھا، کوئی بھی نیک نیتی سے اس کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتا۔

متعلقہ تحاریر