عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ، مونس الہٰی ، جس نے فائلیں بدلی ہیں وہ وزیراعظم بننے جارہا ہے، شیخ رشید

پرویز الٰہی، چودھری شجاعت نے ایک ہی بات سمجھائی کہ شریف برادران کا اعتبار نہ کرنا جتنی مرضی آفرز ہو جائیں ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ کہتے ہیں کہ صورتحال کوئی بھی ہو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں سابق وزیرداخلہ و عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں وہ عمران خان کی حمایت  کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ  ہم تحریک انصاف کا ملبہ اٹھانے کو پوری طرح تیار ہیں، ہم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہناتھا کہ علیم خان نے پریس کانفرنس میں نیب کیسز کا بتایا،بچوں کی طرح رونے کی کیا ضرورت تھی، نیب کے کیسز تو ہم پر بھی تھے  لیکن ہم نے سامنا کیا اور باعزت طریقے سے بری ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا کے 72 چینلز پر صف ماتم ہے جبکہ اپوزیشن اپنی موت آپ مر گئی ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے سیاسی بحران کے 4حل پیش کردیے،عیدکے بعد اینکر بننے کا اعلان

انھوں نے کہا کہ پرویز الٰہی، چودھری شجاعت نے ایک ہی بات سمجھائی کہ شریف برادران کا اعتبار نہ کرنا انھوں نے مزید کہا کہ جتنی مرضی آفرز ہو جائیں ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب  سابق وزیرداخلہ و عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں لال حویلی پر جلسے سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے فائلیں بدلی ہیں وہ کل ملک کا وزیراعظم بننے جارہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ  ملک میں سیاسی غیر یقینی کی صورتحال نے خانہ جنگی کے حالات پیدا کردیئے ہیں ، اس طرح ملک نہیں چل سکتا، اگر اس امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا۔

متعلقہ تحاریر