پی ٹی آئی کا عید کے تیسرے دن سے لانگ مارچ کرنے پر غور
مصدقہ ذرائع کے مطابق پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے 13 ارپیل سے ملک بھر میں ریلیاں منعقد کرنے کیلیے مشاورت شروع کردی ہے، لانگ مارچ عید کے بعد ہوگا۔

پی ٹی آئی نے عید کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کر دیا، پارٹی کے بااثر ذرائع نے بتایا ہے کہ اعلیٰ قیادت کی جانب سے لاہور تا اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مشاورت جاری ہے۔
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے استعفے دینا شروع کر دیئے ہیں، عمران خان نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تحریک انصاف کے منتخب اراکین کی طرف سے مزید استعفے بھی جلد متوقع ہیں۔
اسی تناظر میں پی ٹی آئی کے بااثر ذرائع نے بتایا ہے کہ آج قومی اسمبلی کا سیشن ختم ہونے کے بعد پارٹی کا اہم اجلاس ہوگا۔
اس اجلاس میں 13 اپریل سے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ عیدالفطر کے تیسرے دن لاہور سے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کیا جائے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں کمی آ جائے گی لیکن اب عمران خان اور تحریک انصاف کی سیاسی پیشرفت سے محسوس ہوتا ہے کہ سیاست میں مزید تلاطم آئے گا۔









