سیاسی کشیدگی میں کمی کے اثرات، انٹربینک میں ڈالر مزید 1.75 روپے سستا
واضح رہے کہ 7 اپریل کو ڈالر اوپن مارکیٹ میں 190.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
ملک میں جاری سیاسی کشیدگی میں کمی کے بعد معاشی صورتحال بھی تبدیل ہوتی جارہی ہے ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 75 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 182 روپے 93 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری سیشنز کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے کمی واقع ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
کے سی سی آئی کا گورنر اسٹیٹ بینک پر شرح سود میں اضافہ واپس لینے پر زور
7 اپریل کو ڈالر سیشن کی بلند ترین سطح 188 روپے 18 پیسے تک پہنچ گیا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے 50 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 184 روپے 50 پیسے کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔
مارکیٹ کے اعدادوشمار کے مطابق 7 اپریل سے 11 اپریل تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کی کمی واقع ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ 7 اپریل کو ڈالر اوپن مارکیٹ میں 190.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔









