شہباز شریف نے تباہ حال معیشت سے کم سے کم اُجرت 25 ہزار مقرر کردی
بے نظیر کارڈ دوبارہ شروع کریں گے، بے نظیر کارڈ کو مزید وسعت دے رہے ہیں، تعلیم کو بھی اس سے منسلک کریں گے

نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف نے ایوان سے بطور 23 ویں وزیراعظم خطاب کیا اور ملکی تباہ شدہ معاشی صورتحال کو نظر انداز کرتےہوئے عمران خان کو شکست کو ملک کی سالمیت ضمانت قرار دیا ، انھوں نے کہا کہ تمام ساتھیوں کی کاوشوں سے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بچا لیا ہے،یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں کسی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور باطل کو شکست اور حق کی فتح ہوئی۔
نے ڈالر کی قیمت میں تیزی سے ہونے والے اضافے ، بیرونی قرضوں میں بے پناہ اضافے اور تباہ شدہ معیشت پر کوئی فوری پالیسی کا اعلان کرنے کے بجائے قوم کو فوری ریلیف دینے کے نام پر کم سے کم اُجرت کو 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا ۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا چار دہائیوں پر محیط سیاسی کیریئر
شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے ملکی سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ بھی یکم اپریل سے ایک لاکھ تک تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ان تمام چیزوں کا اطلاق یکم اپریل2022 سے فوری طور پر ہوجائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے، بے نظیر کارڈ دوبارہ شروع کریں گے، بے نظیر کارڈ کو مزید وسعت دے رہے ہیں، تعلیم کو بھی اس سے منسلک کریں گے، لیپ ٹاپ کی تقسیم دوبارہ شروع کی جائے گی۔









