عیدالفطر پر دو نئی فلمیں شائقین کی منتظر ہونگی

صبا قمر کی 'گھبرانا نہیں ہے' اور عمران اشرف کی فلم 'دم مستم' سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار، ہاؤس فل متوقع۔

پاکستان کے فلمی شائقین کے لیے اہم خبر، عید الفطر پر دو نئی فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنیں گی، ‘دم مستم’ اور ‘گھبرانا نہیں ہے’ عیدالفطر پر ریلیز کے لیے تیار۔

خوبصورت اور اسمارٹ اداکارہ صبا قمر نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے نئی آنے والی فلم کی پروموشن کا آغاز کر دیا ہے۔

صبا نے کہا کہ آج ‘گھبرانا نہیں ہے’ کی پروموشن کا پہلا دن ہے جو کہ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

تصویر میں صبا قمر سرمئی رنگ کا کوٹ، سفید شرٹ اور ڈھیلی ڈھالی سرمئی رنگ کی پتلون پہنی ہوئی ہیں۔

فلم کے ٹائٹل سے یہ لگتا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ‘گھبرانا نہیں ہے’ کے نعرے کو فلم کا عنوان بنایا گیا ہے۔

صبا قمر نے چند دن قبل عمران خان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی لگائی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

دوسری طرف ورسٹائل اداکار عمران اشرف نے اپنی ساتھی اداکارہ امر خان کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

عمران نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس عید کو سنیما گھروں میں دم مستم بھی شائقین کے لیے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پچھلے دو برس کے دوران عید کے موقع پر پاکستان کی کوئی فلم سنیما گھروں میں نہیں لگ سکی تھی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سنیما گھروں پر پابندی تھی، پروڈیوسرز نے اس لیے فلموں کو ریلیز نیں کیا۔

متعلقہ تحاریر