صدر مملکت عارف علوی مختصر رخصت پر چلےگئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب حلف برداری سے چند گھنٹے قبل مختصر رخصت پر چلے گئے تھے۔

میاں شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار تھے کو آج پیر کی شام وزیراعظم منتخب کرلیا گیا انہوں نے 174 ووٹ حاصل کئے تھے۔ انہوں نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدے کا ابھی حلف اٹھانا۔ تاہم اس سے قبل ہی صدر عارف علوی علالت کی وجہ سے رخصت پر چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائی کورٹ کا ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا دفتر کھولنے کا حکم

شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب

ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری سے چند گھنٹے قبل پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے صدر ڈاکٹر عارف علوی مختصر رخصت پر چلے گئے تاکہ انہیں نو منتخب وزیراعظم سے حلف نہ لینا پڑے۔

ایوان صدر کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صدر مملکت عارف علوی علیل ہو گئے ہیں اور ڈاکٹر نے صدرمملکت کے معائنے کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر