بلاول زرداری کی ہدایت پر ایم کیو ایم سے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل
پیپلزپارٹی کی جانب سے تشکیل دی جانے والی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی ایم کیوایم کے ساتھ معاہدے کے نکات کےمطابق قانون سازی کا مسودہ تیار کرے گی

ایم کیوایم کےساتھ صوبائی،مرکزی سطح پر معاہدے کا معاملہ، سندھ حکومت کا وزرا ء پر مشتمل خصوصی کمیٹی کےفوری قیام کا فیصلہ۔ بلاول زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ سےرابطہ معاہدے پر عمل درآمد کےلیےاعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنانےکی ہدایت ۔
تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے گذشتہ روز شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کےبعد کی جانے والی تقریر میں ایم کیوایم کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا ذکر نہ کرنے متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے کئے گئے شکوے اور تحفظات کو دور کرنے اور معاہدے پر عمل درآمد کے لئے ناصرشاہ، امتیازشیخ، سعید غنی اور مرتضٰی وہاب پر مشتمل اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے قیام کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو زرداری کو آخری وارننگ دے دی
بلاول کی وزیراعظم کو بشریٰ بی بی کی کرپشن بے نقاب کرنے کی دھمکی
پیپلزپارٹی کی جانب سے تشکیل دی جانے والی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی ایم کیوایم کے ساتھ معاہدے کے نکات کےمطابق قانون سازی کا مسودہ تیار کرے گی جبکہ کمیٹی آئندہ روز سے ایم کیوایم کےساتھ اجلاس کا سلسلہ شروع کرےگی ۔بلاول بھٹو کی ہدایت پر کمیٹی کو آئندہ پندرہ روز میں حتمی عملدرآمد کےآغاز کےلیے روڈ میپ کی ہدایات کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے اسمبلی سے خطاب میں متحدہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا ذکر نہ کرنے کا شکوہ کیا ہے۔ وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی وفاق اور سندھ کی سطح پر ایم کیوایم سےمعاہدہ کیا ایم کیوایم نے اپوزیشن کا ساتھ دیا اسی لیےشہبازشریف وزیراعظم بنے شہبازشریف کےخطاب میں معاہدےکا اعلان ہونا چاہیے تھا۔









