عمران خان کی حکومت کے خاتمےپر نوجوان کافی پریشان ہیں، زوہیب حسن

اب جو بھی اقتدار میں آئے اسے سیاسی ہارس ٹریڈنگ یا غیر ملکی اثر و رسوخ کی وجہ سے نہیں بلکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے آنا چاہیے

پاکستان میں پاپ موسیقی کی بنیاد ڈالنے والے گلوکار زوہیب حسن  نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے  ہارس ٹریڈنگ اور غیرملکی مداخلت سے پاک منصفانہ الیکشن پر زوردیا ہے۔

زوہیب  حسن نے گزشتہ رو ز انسٹاگرام پر اپنی ایک وڈیو اپ لوڈ کی جس میں ان کا کہناتھا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان کے نوجوان کافی پریشان ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اب گیم اوور ہوچکا ہے،مگر میں انہیں بتانا چاہوں گا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شوبز انڈسٹری کا کھل کر عمران خان سے اظہار یکجہتی

جج بہت شریف ہیں: انور مقصود کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اور بھی بہت سے اچھے اچھے کھلاڑی ہیں جو  عمران خان کی طرح اسی نظر پر پاکستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoheb Hassan Official (@zohebhassan_)

زوہیب حسن نے اپنی وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ  پاکستان کا نوجوان مستقبل ہے۔ عمران خان کی حکومت کی برطرفی کے بعد اب ان کے اپنے اور پاکستان کے مستقبل کی کوئی امید نہیں ہے۔ انہیں یہ فیصلہ کرنے کا حتمی حق حاصل ہے کہ ان کے مستقبل کی قیادت کون کرے گا۔

انہوں نے مزید  لکھا کہ اس لیے یہ بہت اہم ہے کہ اب جو بھی اقتدار میں آئے اسے سیاسی ہارس ٹریڈنگ یا غیر ملکی اثر و رسوخ کی وجہ سے نہیں بلکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے آنا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر