خیبرپختونخوا کی گورنرشپ نہیں، دو وفاقی وزارتیں چاہئیں، اے این پی
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد نے کے پی کی گورنر شپ عوامی نیشنل پارٹی کو دینے کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا کی گورنرشپ لینے سے معذرت کر لی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی نے صوبہ خیبر پختونخوا کی گورنر شپ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے کے پی گورنر کا عہدہ اے این پی کو دینے کے لئے پارٹی قیادت سے رابطہ کیا تھا۔
اے این پی کی قیادت نے گورنر کا عہدہ لینے کے بجائے وفاق میں دو وزارتیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جنوبی وزیرستان، آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو اہلکار شہید
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اے این پی کی اعلیٰ قیادت نے گورنر کے پی کا عہدہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کو دینے کی پیشکش کی ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اے این پی کا صرف ایک رکن ہے جبکہ سینیٹ میں صرف ایک سینیٹر حاجی ہدایت اللہ ہیں۔
تجزیہ کاروں کے خیال میں صرف دو پارلیمنٹ اراکین کی بنیاد پر دو وفاقی وزارتوں کا مطالبہ زیادہ سیاسی فوائد سمیٹنے کی کوشش ہے۔
اب یہ حکومتی اتحاد پر مبنی ہے کہ وہ اے این پی کے اس مطالبے کو پورا کرتا ہے یا نہیں۔









