عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے ساتھ علیحدگی کی تردید کردی
پی ٹی ائی اور اس کے کارکن افواہیں پھیلا رہے ہیں، خبردار رہیں، میرے گھر میں گھسے تو کچھ نہیں بچے گا، عامر لیاقت۔

معروف سیاستدان، ٹی وی شخصیت اور مذہبی اسکالر، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے دانیہ کے ساتھ علیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی اور اس کے حواریوں کی طرف سے پھیلائی گئی افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔
I vehemently deny all the rumors that PTI and its mercenaries are spreading that I have parted ways with Dania. We love each other immensely. I warned PTI and their rented goons., Don’t enter in my home, otherwise nothing will be left@ImranKhanPTI pic.twitter.com/xXBmpVa4wb
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 12, 2022
ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں۔
میں پی ٹی آئی اور اس کے کرائے کے غنڈوں کو خبردار کرتا ہوں، میرے گھر میں نہ گھسیں ورنہ کچھ بھی نہیں بچے گا۔
یہ ٹویٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ دانیہ عامر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
دانیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے پروفائل میں لکھا ہے کہ ‘عامر لیاقت حسین کی قابلِ فخر بیوی’۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اس ٹویٹ میں ٹیگ کیا ہے۔
عمران خان آج کل سیاسی معاملات میں الجھے ہوئے ہیں، معلوم نہیں وہ عامر لیاقت کے مسائل حل کر پائیں گے یا نہیں۔









