گورنر بلوچستان سید ظہور آغا اپنے عہدے سے مستعفی

عمران خان کی وفاقی حکومت کے خاتمے کے بعد ان کی پارٹی کے تمام رہنماؤں نے اپنے سرکاری عہدوں سے استعفیٰ دینا شروع کر دیئے ہیں۔

کوئٹہ: خیبرپختونخوا اور سندھ کے گورنرز کے مستعفی ہونے کے بعد گورنر بلوچستان سید ظہور آغا بھی مستعفی ہوگئے۔

ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے پیش نظر گورنر بلوچستان نے بدھ کے روز اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا۔

سید ظہور آغا نے کہا کہ میں ایک امپورٹڈ اور کرپٹ وزیراعظم کے ماتحت کام نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 16اپریل سے قبل کرانے کی استدعا مسترد

پیپلزپارٹی نے آئندہ الیکشن میں ن لیگ سے پنجاب میں بڑا حصہ مانگ لیا

اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل، خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان اور گلگت بلتستان کے گورنر بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

عمران خان کی وفاقی حکومت کے خاتمے کے بعد ان کی پارٹی کے تمام رہنماؤں نے اپنے سرکاری عہدوں سے استعفیٰ دینا شروع کر دیئے ہیں۔

عمران خان نے قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ ان کی پارٹی کے بیشتر ایم این ایز نے بھی اپنے استعفے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کو پیش کر دیئے ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک یہ استعفے قبول نہیں کیے ہیں۔

صدر پاکستان عارف علوی جن کا تعلق بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے، بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لیا۔

متعلقہ تحاریر