سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

ای سی پی کے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شھید بے نظیر آباد اور میرپور خاص ڈویژنز کےکل 14 اضلاع  میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اور میرپورخاص ڈویژن کے انتخابات 26 جون کو ہونگےـ

The first phase of local body elections in Sindh

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 26 جون 2022 کو بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا۔ شیڈول کہ مطابق پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شھید بے نظیر آباد اور میرپور خاص ڈویژنز کےکل 14 اضلاع  میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر، ہائی کورٹ نے این ایچ اے سے گارنٹی مانگ لی

سکھر میں مضر صحت اشیاء کی فروخت جاری، سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر

الیکشن کمیشن کے شیڈول کہ مطابق کاغذات نامزدگی 10 مئی سے 13 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے،  پبلک نوٹس 28 اپریل کو ریٹرننگ افسران جاری کریں گے۔

متعلقہ تحاریر