پی سی بی نے پاکستان سری لنکا ویمنز سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان اور سری لنکا ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

لاہور: پاکستان کی قومی خواتین ٹیم یکم جون سے اپنی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ مہم کا آغاز سری لنکن ویمنز کے سیریز سے کرے گی۔ ٹیم پاکستان کراچی کے ساوتھ اینڈ کلب میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں سے پہلے میچ میں سری لنکا کی میزبانی کرے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیمیں 19 مئی کو کرکٹ کے دیوانے کے شہر کراچی میں پہنچیں گی، تین دن کی پریکٹس کے بعد 24، 26 اور 28 مئی کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین 46 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

اولمپیئن طلحہٰ طالب کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا،4سال کی پابندی کا خدشہ

جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے لیے کھیلے جانے والے تینوں ون ڈے میچز 1، 3 اور 4 جون کو شیڈول ہیں۔

سیریز سے قبل قومی ٹیم 11 روزہ پریکٹس کیمپ لگائے گی جس میں 26 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ کیمپ نیشنل اسٹیڈیم سے ملحقہ اکیڈمی اوول گراؤنڈ میں لگایا جائے گا۔

ICC Women's Championship

یہ آئی سی سی چیمپئن شپ کا تیسرا ایڈیشن ہوگا۔ 2014-16 کے افتتاحی ایڈیشن میں ، پاکستان نے ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ 2017-20 تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

دسمبر 2018 میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کے بعد قومی ٹیم اسی مقام پر سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرے گی۔

یہ پاکستان میں پہلی بین الاقوامی سیریز بھی ہوگی جو 2020 میں COVID-19 وبائی امراض کے بغیر ایس او پیز کے کھیلی جائے گی۔

کھلاڑی، ٹیم آفیشلز اور میچ آفیشلز، دیگر شرکاء کے ساتھ، آن ارائیول ٹیسٹ سے گزریں گے اور توقع کی جائے گی کہ وہ خود کو وائرس سے بچانے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں گے۔ کوئی بھی مثبت ٹیسٹ آنے کی صورت میں متعلہ کھلاڑی کو پانچ دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔

قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ "ہمارے لیے اپنی سرزمین پر آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کھیلنا بڑے اعزاز کی بات ہے اور ٹیم سری لنکا کا استقبال کرنے کے لیے بہت پرجوش ہے۔”

ان کا کہنا ہے کہ ہم اس ایڈیشن کا نئے جذبے سے آغاز کریں گے اور ہوم گراؤنڈ اور ہم کراؤڈ کو بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

بسمہ معروف کا مزید کہنا تھا کہ "مجھے یقین ہے کہ ٹیم اپنی پوری صلاحیت کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور پاکستانی کرکٹ شائقین کو بہتر نتائج دیں گے۔”

اس سیریز کے اختتام پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے لیے آئرلینڈ پہنچے گی۔ جہاں تیسری ٹیم آسٹریلیا کی ہوگی۔ اس کے بعد اسکواڈ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے برمنگھم روانہ ہوجائےگا۔

سیریز کا شیڈول:

19 مئی:ٹیموں کی کراچی آمد

21 تا 23 مئی:ٹریننگ سیشن ہوگا

24 مئی: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

26 مئی: دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

28 مئی : تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

یکم جون: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ

3 جون: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ

5 جون: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ

متعلقہ تحاریر